وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے ایس او ایس چلڈرین ولیج قائم کرنے کے مزید منصوبوں کےحوالے سے جلد بات چیت کی جائے گی

عرفان علی عرفان علی

 وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے ایس او ایس چلڈرین ولیج قائم کرنے کے مزید منصوبوں  کےحوالے سے جلد بات چیت کی جائے گی


وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے ایس او ایس چلڈرین ولیج قائم کرنے کے مزید منصوبوں  کےحوالے سے جلد بات چیت کی جائے گی۔


وزیراعلیٰ سندھ   کی جانب سے  ایس او ایس چلڈرن ویلیجزانٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر درجی وردوفا کےاعزاز میں استقبالیہ دیا  گیا۔  سرکاری مصروفیات کے باعث چیف سیکریٹری سندھ  آصف حیدر شاہ نے وزیراعلی سندھ کی نمائندگی کی۔چیف سیکریٹری نے ڈاکٹر درجی وردوفا کو وزیراعلیٰ سندھ کا پیغام  پہنچایا پیغام میں وزیراعلی سندھ   نےبتایا کہ کچھ  سرکاری  مصروفیات کے باعث میں وہ  حاضر نہیں ہوسکے۔ وہ  جلد ان سے  ملاقات کر کے ایس او ایس چلڈرین ولیج قائم کرنے کے مزید  منصوبوں  پر بات کریں گے۔وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے صوبائی وزیر سعید غنی نے مہمان کو اجرک اور سندھی ٹوپی کے تحائف دیئے۔