ترجمان پی ایس بی کے مطابق کلبوں کی سکروٹنی مکمل طور پر میرٹ پر کی جا رہی ہے، جبکہ ہاکی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کلبوں کی منظم اور قابلِ تصدیق جانچ پڑتال کی جا رہی ہے،،ابتدائی سکروٹنی کے دوران ایک ہزار ایک سو چھپن کلبز رجسٹرڈ پائے گئے، جن میں سے آٹھ سو تراسی کلبز کو اہل جبکہ دو سو تہتر کو نااہل قرار دیا گیا،ترجمان کے مطابق پچاسی اضلاع میں سے انیس اضلاع ایسے ہیں جہاں پانچ سے کم رجسٹرڈ کلبز ہیں، اس لیے وہ کانگریس میں ووٹ دینے کے اہل نہیں ہوں گے،جسمانی تصدیق کا عمل سترہ جنوری سے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد میں شروع کیا جائے گا۔ پی ایس بی نے واضح کیا ہے کہ کلبوں کو اعتراض یا اپیل کا پورا موقع دیا جائے گا۔