کراچی میں کالونی گیٹ شاہ فیصل کالونی کے قریب اسکول وین میں آگ لگ گئی

عرفان علی عرفان علی

کراچی میں کالونی گیٹ شاہ فیصل کالونی  کے قریب اسکول وین میں آگ لگ گئی

 

کراچی میں کالونی گیٹ شاہ فیصل کالونی  کے قریب اسکول وین میں آگ لگ گئی ۔ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کا نوٹس ۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی کو تمام اسکول وینز کے آڈٹ کی ہدایت کردی۔

اسکول وین ڈرائیور کی غفلت یا اتفاقی حادثہ ۔ کراچی میں ایک اور اسکول وین میں آگ لگ گئی ۔ شاہ فیصل کالونی پل پر اسکول وین میں اچانک  آگ بھڑک اٹھی  ۔ پولیس کے مطابق  آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ واقعےکےبعد شہریوں نے  اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کاکام شروع کیا۔ بعد میں پولیس اور  ریسکیو ادارے  موقع پر پر پہنچ گئے۔  واقعہ میں چھ سے  سات بچے متاثر ہوئے۔ انہیں  طبی امداد کےلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے  واقعہ  کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کورنگی سے تفصیلات طلب کرلیں۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی کو اسکول وینز کے آڈٹ کی ہدایت کردی ۔ کہا  اسکول وین میں بچوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے اسکول انتظامیہ کو اعتماد میں لیا جائے۔

ستائیس اکتوبر دوہزار پچیس  کو بھی  ناظم آباد نمبر تین  میں  طلباء سے بھری نجی اسکول کی وین میں آگ لگ گئی تھی ۔ بچوں کی چیخ و پکار سن کر اہل محلہ نے   اپنی مدد آپ کے تحت جھلس کر زخمی ہونے والے چھ بچوں کو  بچایا۔ اس کوشش کےدو ران    وین ڈرائیور بھی بری طرح جھلس گیا تھا۔