انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

عدنان اطہر عدنان اطہر

انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

انڈر 19 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم کے کپتان فرحان یوسف نے بتایا کہ پچ پر نمی کے باعث فیلڈنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ ابتدائی اوورز میں بالرز کو مدد مل سکے۔

میچ کے آغاز پر ایک ناخوشگوار واقعہ بھی پیش آیا جب بھارتی کپتان نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہیں ملایا۔

کپتان قومی ٹیم فرحان یوسف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ نیا گراؤنڈ ہے لیکن ہماری تیاری مکمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے اور ہرارے کے گراؤنڈ اور اس گراؤنڈ میں زیادہ فرق نہیں، اس لیے ٹیم بھرپور کارکردگی دکھائے گی۔

فرحان یوسف نے مزید کہا کہ گزشتہ 3 سے 4 میچز میں کھلاڑیوں نے اچھی پرفارمنس دی ہے اور ہمارے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کیا ہے۔ انہوں نے خاص طور پر علی رضا اور سبحان کی بالنگ کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں نے شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔