کولمبو میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا پہلا پریکٹس سیشن ،،، کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ ڈرلز کی

عدنان اطہر عدنان اطہر

کولمبو میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا پہلا پریکٹس سیشن ،،، کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ ڈرلز کی

کولمبو میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا پہلا پریکٹس سیشن ،،، کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ ڈرلز کی

قومی کرکٹ ٹیم نے گزشتہ روز بارش کی وجہ سے آئرلینڈ کیخلاف وارم اپ میچ تو نہ کھیلا البتہ قومی پندرہ رکنی اسکواڈ نے ہیڈکوچ مائیک ہیسن کی نگرانی میں ٹریننگ کی ،، کپتان سلمان علی آغا بیٹنگ کے ساتھ بولنگ کرتے بھی نظر آّئے ،، سابق کپتان بابر اعظم نے نیٹس میں لمبی باری لگائی اور ہٹنگ کی پریکٹس بھی کی ،، شاہین آفریدی اور عثمان طارق نے چھوٹے رن اپ کے ساتھ بولنگ کی ،، جبکہ شاداب خان نے بھی بلے بازی کی ،، نسیم شاہ، خواجہ نافع، صائم ایوب، محمد نواز سمیت دیگر کھلاڑیوں نے فیلڈنگ ڈرلز بھی کی ،، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ نیدرلینڈز کیخلاف سات فروری کو کھیلے گا