پلڈیٹ کےتعاون سے بین المذاہب ہم آہنگی پرمشتمل کمیشن کےقیام سےمتعلق یوتھ پارلیمنٹ کنونشن

عدنان اطہر عدنان اطہر

 پلڈیٹ کےتعاون سے بین المذاہب ہم آہنگی پرمشتمل کمیشن کےقیام سےمتعلق یوتھ پارلیمنٹ کنونشن


پلڈیٹ کےتعاون سے بین المذاہب ہم آہنگی پرمشتمل کمیشن کےقیام سےمتعلق یوتھ پارلیمنٹ کنونشن سےخطا ب کرتےہوئےمقررین نےاس بات پرزوردیا کہ تمام  مذاہب کا احترام یقینی بنانےکےساتھ ہونیوالی نئی قانون سازی پرمکمل عمل درآمد کروانےکویقینی بنایا جائے،، 

کراچی میں پلڈیٹ کےتحت 18ویں یوتھ پارلیمنٹ پاکستان کا اجلاس ہوا، ممبرقومی اسمبلی شازیہ سومرونےکہا کہ قرآن نےہمیں مکمل گائیڈ لائن دےدی ہے،سورہ کافرون میں واضح ہےکہ تمہارادین تمہارےساتھ میرادین میرےساتھ ہے،ہمارےملک میں اقلیتوں کومکمل آزادی ہے۔

ہمارے سامنے قران پاک جو ہے وہ سب سے بڑی ایک گائڈ لائن ہے کہ ہم اس کو اگر کھولتے ہیں تو ہمیں بہت ساری چیزیں پتہ چل جاتی ہیں کہ ہمیں کیا کرنا ہے ڈفرنٹ ہامنی پہ اگر اپ سورہ کافرون کو پڑھیں گے اپ اخری جو لائن ہے جو ایت ہے وہ میں صرف اس کا ترجمہ یہاں پہ بتاتی ہوں کہ رسول اللہ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ کہا تھا کہ تمہارا دین تمہارے ساتھ میرا دین میرے ساتھ


ڈپٹی اسپیکرسندھ اسمبلی انتھونی نوید نےکہا کہ انیس سوتہترکےآئین پاکستان کی سیکشن 8 سے28 اقلیتوں کےتحفظ کا یقین دلاتی ہے،معاشرےکےان طبقات پرجہاں ملک میں بات نہیں ہوتی سندھ اسمبلی میں ہوتی ہے



اگر میں شہری ہوں اس ملک کا تو پھر عام شہری کی طرح میرے لیے بھی ملک کے قوانین موجود ہیں جس طریقے سے ہر شہری کو وہاں تحفظ حاصل ہے کسی ایسے فرقے کو جس کی تعداد کم ہو اس کو بھی اسے قانون کے تحت اس ملنا چاہیے



رکن سندھ اسمبلی مہیش کماراورہیومن رائٹس کمیشن کےسربراہ نےکہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی کیلئےضروری ہے بنائےگئےقوانین کومکمل عمل درآمد کویقینی بنایا جائے۔

اگر ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان مضبوط ہو اور کامیابی سےہمکنارہوتو ہمیں ایک نارمل قوم تشکیل دینا ہوگی نارمل یہ ابنارملٹی جو ہے ہماری یہ ختم ہونی چاہیے

ہم کہاں مل بیٹھ کے ان چیزوں پہ اتحاد سے پیس سے رہ سکتے ہیں ایک دوسرے کے ساتھ کو ایگزسٹ کر سکتے ہیں

مقررین نےاس بات پرزوردیا کہ تمام مذاہب کوملکر ایک ساتھ رہنےکی تربیت دینا ہوگی،،ہمیں اختلاف رائےپراتفاق کرنا سیکھنا ہوگا۔۔