- جامشورو میں 26 سالہ خاتون کا اغوا اور قتل، ورثاء کا حکام سے فوری نوٹس کا مطالبہ

عرفان علی عرفان علی

 - جامشورو میں 26 سالہ خاتون کا اغوا اور قتل، ورثاء کا حکام سے فوری نوٹس کا مطالبہ


جامشورو: 26 سالہ خاتون کے اغوا اور لاش کی بازیابی پر ورثاء کا احتجاج

جامشورو کے علاقے یوسف کھوسہ گاؤں سے 26 سالہ صبرین  زوجہ بابر علی پٹھان کو دس روز قبل اغوا کر لیا گیا۔ صبرین  گھر گھر جا کر کپڑے اور سامان فروخت کرتی تھیں۔ ورثاء نے الزام عائد کیا کہ خاتون کو زبردستی اٹھا لیا گیا اور پولیس نے بروقت کارروائی نہیں کی۔  


ورثاء نے قرآن پاک اٹھا کر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ "ہم گھر گھر جا کر سامان بیچتے ہیں، ہمارے ساتھ ظلم ہوا ہے۔" ان کا کہنا تھا کہ دس روز گزرنے کے باوجود خاتون کی بازیابی نہیں ہو سکی۔  

افسوسناک طور پر دس روز بعد خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی، جسے جانور نوچتے رہے۔ شناخت کپڑوں کے ذریعے ممکن ہوئی۔ پولیس کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔  


ورثاء کا مطالبہ

ورثاء نے وزیر اعلیٰ سندھ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی حیدرآباد اور ایس ایس پی جامشورو سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ خاتون کے اغوا اور قتل میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے انصاف فراہم کیا جا سکے۔