1992اولمپکس کے میڈلسٹ سابق ہاکی پلیئرقمرابراہیم نے الصغیر ہاکی کلب میں کھلاڑیوں اور کوچز کے ہمراہ کیک کاٹا اورپرانی یادیں تازہ کیں۔
اولمپئن قمرابراھیم نے اولمپک ڈے کی مناسبت سے الصغیر ہاکی کلب کا دورہ کیا۔۔
قمر ابراھیم نے کہا کہ پاکستان نے 1992 میں ہاکی کے کھیل میں آخری مرتبہ اولمپک میڈل حاصل کیا تھا وہ خوش نصیب تھے کہ وہ اس ٹیم کا حصہ تھے پاکستان نے کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔
سابق ہاکی اولمپئن کا کہنا تھا کہ اب پاکستان سے اولمپئنزبننا ختم ہوگئے ہیں گزشتہ 8 سال سے ہم اولمپکس مقابلوں سے باہر ہیں جو ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے۔۔
قمر ابراھیم نے اولمپکس کے پانچ مختلف رنگوں سے بنے دائروں والے کیک کو کاٹا اور اولمپک کی یادیں تازہ کیں۔۔ اولمپک ڈے سیلیبریشن تقریب کا انعقاد نارتھ کراچی سیکٹر الیون اے میں قائم ہاکی اسٹیڈیم میں کیا گیا۔۔