کراچی،عرفان علی
کراچی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا اور اپنے مقررہ
راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیان امام بارگاہ
کھارادر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا ۔
10محرم کا مرکزی جلوس
نشتر پارک میں ہونے والی مجلس عزاء کے اختتام پر صبح 9 بجے بر آمد ہوا۔ جلوس میں شامل عزادار تمام راستے نوحہ خوانی
اور سینہ کوبی کرتے رہے ۔۔
جلوس کے شرکاء نے نماز ظہرین علامہ شہنشاہ نقوی
کی امامت میں تبت سینٹر پر ادا کی ۔
جلوس اپنے مقررہ راستوں صدر،ایمپریس مارکیٹ،
بولٹن مارکیٹ سے ہوتا ہوا۔۔کھارادر میں
امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان پر اختتام پذیر ہوا۔
جلوس کی گزر گاہوں پر مختلف سیاسی اور سماجی تنظیموں
کی جانب سے عزادروں کے لئے سبیلوں اور نذر و نیاز کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ رینجرز
اور پولیس کی بھاری نفری سیکیورٹی پر مامور رہی۔دوسری جانب معذوری بھی عزاداروں کا جذبہ کم نا کرسکی۔ شہداء کربلا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش
کرنے معذوری کے شکار عزادار وہیل چیئرز پر جلوس میں شرکت کے لیے پہنچے۔جلوس میں
عزاداروں کو گرمی کی شدت سے محفوظ رکھنے کے لیے پانی کا چھڑکاؤ بھی کیا جاتا رہا
میں سوچتا ہوں کہ حق کس طرح ادا ہو گا۔۔
غمِ حسینؓ زیادہ ہے،،،،،، زندگی کم ہے۔۔
معذوری بھی آڑے نا آئی ،، محرم الحرام کے جلوسوں
میں شرکت کے لیے عزادار وہیل چیئرز پر نمائش چورنگی پہنچے۔ شبیہ ذوالجناح اور علم
کی زیارت کی اور شہداء کربلاء سے اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔۔
نمائش چورنگی پر مرکزی جلوس کا حصہ نا بننے والے
افراد کے لیے بھی سبیل اور نذر و نیاز کا اہتمام کیا گیا،،
جلوس کے شرکاء کو گرمی کی شدت سے محفوظ رکھنے کے
لیے مختلف سماجی تنظیموں کے رضاکاروں کی جانب سے پانی اور عرق گلاب کا چھڑکاؤ بھی
کیا جاتا رہا۔