کراچی کی مشہور فوڈ اسٹریٹ برنس روڈ سمیت شہر کے مختلف مقامات پر پکوان سینٹر نے عید اسپیشل اسٹالز سجا لئے ہیں۔


کراچی کی مشہور فوڈ اسٹریٹ برنس روڈ سمیت شہر کے مختلف مقامات پر پکوان سینٹر نے عید اسپیشل اسٹالز سجا لئے ہیں۔

قربانی کے جانور کاگوشت لائیں اور مزے مزے کے کھانے بنوائیں۔ کراچی کی مشہور فوڈ اسٹریٹ برنس روڈ سمیت شہر کے مختلف مقامات پر پکوان سینٹر نے عید اسپیشل اسٹالز سجا لئے ہیں۔

گائے ، بکرا دنبہ آپ نے جو بھی قربان کیا ہے۔ اسکے گوشت کے لذیز پکوان کے لئے شہر بھر میں انتظامات ہوچکے ہیں ۔ ان ہوٹلز کا ذائقہ شہری پورا سال ہی چکھتے ہیں  ۔

گولا گباب رشمی کباب بہاری بوٹی سمیت تمام اقسام کے بار بی کیو اور کڑاھی بھی تیار کی جاری ہے۔ دکاندار کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی برس سے عید کے دنوں میں کھانے تیار کرتے ہیں

دن بھر قربانی اور پھر گھر کے کام کاج سے تھک کر شہری بھی باہر سے کھانے تیار کرانے کو ترجیح دیتے ہیں ۔ شہری کہتےہیں مختلف اقسام کے کھانے پہلے بھی کھاچکےہیں اس بار عید کے گوشت کا قورمہ بنوا رہا ہوں ۔

شہریوں سےمسالحےاور پکائی کی قیمت لی جاتی ہے تاہم گزشتہ برس کے مقابلے میں اس سال قمتوں میں سو سے 150 روپے فی کلو میں اضافہ کیا گیاہے