کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ مچھر کالونی میں ندی میں چار سالہ بچہ ڈوب گیا،

عدنان اطہر عدنان اطہر

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ مچھر کالونی میں ندی میں چار سالہ بچہ ڈوب گیا،

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ مچھر کالونی میں ندی میں چار سالہ بچہ ڈوب گیا، بچے کو بچانے کی کوشش میں ایک راہگیر نوجوان بھی جان کی بازی ہار گیا۔ ریسکیو حکام نے نوجوان کی لاش نکال لی، جبکہ بچے کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ مچھر کالونی میں چار سالہ بچہ شاویز ندی میں ڈوب گیا۔ بچے کو بچانے کے لیے راہگیر نوجوان نے ندی میں چھلانگ لگا دی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو رضاکار موقع پر پہنچے اور سرچ آپریشن شروع کیا۔ریسکیو حکام کے مطابق بچے کو بچانے کی کوشش میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش نکال لی گئی، جس کی شناخت گلاب کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ چار سالہ شاویز کی تلاش تاحال جاری ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق ندی میں پانی کا بہاؤ تیز ہے، بچے کی تلاش کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ندی کے اطراف کچرے کے ڈھیر موجود ہیں، تاہم بچے کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔