کراچی میں
ڈاکٹر ماہا شاہ مبینہ خودکشی کیس میں دو
ملزموں اور ڈاکٹر ماہا کے ڈی این اے نمونے
میچ نہیں ہوئے۔
ایڈیشنل
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں ڈاکٹر ماہا شاہ مبینہ خودکشی کیس کی سماعت ہوئی۔کیس میں اہم پیش
رفت سامنے آئی ہے۔ تفتیشی افسر نے لیاقت یونیورسٹی جامشوروکی رپورٹ جمع کرائی ،،
جس کے مطابق دو ملزموں کے ڈی این اے نمونے
ڈاکٹر ماہا کے نمونوں سے میچ نہیں ہوئے۔استغاثہ نے ڈی این اے سیمپل نا دینے
پر مقدمے میں زیادتی کی دفعات بھی شامل کی تھی۔ ملزموں کے وکیل کا کہنا ہے کہ نمونے
میچ نا ہونے سے مقدمے سے زیادتی کی دفعہ از خود خارج ہوجائے گی۔ عدالت نے
مقدمے کی مزید سماعت گیارہ دسمبر تک ملتوی
کردی۔