کراچی ، ایف سی ایریا میں دو بپھرے بھینسوں نے شہریوں کی دوڑیں لگوادیں۔
راہ میں آنے والے چار موٹرسائیکل سواروں
سمیت متعدد افراد کو زخمی کردیا۔ایک بھینسا قابو آ گیا،، جبکہ مالک
نے دوسرے بھینسے کو ذبح کردیا۔
کراچی کے علاقے فیڈرل کیپیٹل ایریا میں دو بپھرے بھینسوں
نے علاقہ مکینوں کی دوڑیں لگوادیں۔ علاقہ مکین بے بس ہوئے،، تو ادھر ادھر بھاگتے دوڑتے بھینسوں کو
قابو کرنے کے لئے پولیس کی مدد طلب کرلی گئی۔پولیس نے لوگوں
کو بھینسو ں سے دور رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے محکمہ وائلڈ لائف سے بھی رابطہ کرلیا۔ تگ و دو کے بعد ایک
بھپرا بھینسا تو قابو آگیا،، جبکہ
مالک نے دوسری بے قابو بھینسے کو ذبح
کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بپھرے بھینسوں
نے چار موٹر سائیکل سواروں سمیت متعدد افراد کو زخمی کردیا