طالبان اور افغانستان کی جمہوری حقیقت کو تسلیم نہ سراسر ظلم اور دنیا کا بدترین فیصلہ ہوگا، سراج الحق


طالبان اور افغانستان کی جمہوری حقیقت کو تسلیم نہ سراسر ظلم اور دنیا کا بدترین فیصلہ ہوگا، سراج الحق

 کراچی،عدنان اطہر 

سینیٹر و امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کہتے ہیں  طالبان اور افغانستان کی جمہوری حقیقت کو تسلیم نہ سراسر ظلم اور دنیا کا بدترین فیصلہ ہوگا ۔ پاکستانی حکومت افغانستان کے حوالے سے تذبذب کی شکار ہے ، ملک میں جمہوری راستے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں، ہم پاکستان میں اسلامی نظام لاکر ہی دم لینگے ۔

جماعت اسلامی کے تحت ناظم آباد کے عید گاہ گراونڈ میں بیاد منور حسن و یوم تاسس کے عظیم الشان جلسے کا انعقاد کیا گیا ، جس سے خطاب میں سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ آج سپر پاور کہلانے والا امریکہ   افغانستان  میں شکات سے دوچار ہے  ، افغانستان کی جمہوری حقیقت کو تسلیم نہ سراسر ظلم ہے ، جبکہ پاکستانی حکومت تذبذب کی شکار ہے, اس موقع پر حافظ نعیم الرحمن و دیگر رہنماوں نے اپنے مرحوم ساتھی منور حسن کی جہد مسلسل کو بھی سراہا ،  انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوری راستے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں، ہم پاکستان میں اسلامی نظام لاکر ہی دم۔لینگے