اسپیشل انوسٹی گیشن پولیس کی کراچی
کے علاقے منگھوپیر میں کارروائی۔
سانحہ بارہ مئی سمیت دیگر وارداتوں میں
ملوث ایم کیو ایم لندن کے کارندے محمد شفاعت کو
گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ۔
ایس ایس پی ،ایس آئی یو کیپٹن ریٹائرڈ حیدر رضا
کے مطابق پولیس نے منگھوپیر میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد شفاعت کو گرفتار کیا،
گرفتار ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ ایم کیو ایم لندن کے لئے کام کرتا رہا ہے،وہ ایم کیو ایم لندن کے مرکز 90 پر
بطور سکیورٹی گارڈ ڈیوٹی سرانجام دیتا تھا
، جبکہ ملزم 90 کے آپریشن کے بعد دبئی فرار ہوگیا تھا۔ملزم نے انکشاف کیا کہ
وہ سانحہ
12 مئی میں بھی ملوث تھا۔ اس نے
ساتھیوں کے ہمراہ 12 مئی کو ٹھیلے،
پتھاروں کو آگ لگائی تھی۔ ملزم اسٹریٹ کرائم کی مختلف وارداتوں میں بھی ملوث تھا ۔
اس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔