کراچی میں
بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اب بھی کچھ علاقوں میں بارش اور سیوریج کا پانی موجود ہے۔کہاں کہاں
بارش کا پانی جمع ہے۔
کراچی میں
وقفے وقفے سے بادل برس رہے ہیں ۔آئی آئی چندریگر روڈ سے متصل پی ٹی سی ایل
کمپاونڈ کے قریب بھی پانی موجود ہے۔
گارڈن کے علاقے میں اب بھی بارش اور سیوریج کا
پانی جمع ہے ۔کیچڑ سے مکینوں کو گزرنے میں مشکلات کاسامنا ہے ۔
سولجر بازار میں جمع پانی سے شہریوں کو گزرنے میں
مشکلات کاسامنا۔
ٹریفک کی
وانی متاثر ہے۔
لائٹ ہاوس
کے علاقے میں بھی اب تک بارش کی باقیات موجود ہیں جس کے باعث ٹریفک کی روانی
متاثر ہوتی ہے۔
نیو چالی روڈ کی صورتحال بھی تبدیل نہ ہوئی۔ انتظامیہ کی جانب سے پانی نکالنے کی کوششیں جاری
ہیں۔
پانی
جمع ہونے کے سبب ٹریفک کی روانی متاثر رہی
۔
ڈینسو ہال میں بھی برساتی پانی موجود ہے۔
جمع پانی سے گزرنے والوں کوشدید مشکلات کاسامنا
کرناپڑرہاہے۔