یہ سڑک ہے کوئی نالہ نہیں!!!

صبانور صبانور

یہ سڑک ہے کوئی نالہ نہیں!!!

کراچی کی نیو سبزی منڈی اب پرانی منڈی کے مناظر پیش کررہی ہے۔۔۔ جو سبزی شہریوں نے کھانی ہے وہ کیچڑ سے ہوتی ہوئی شہریوں تک پہنچ رہی ہے۔

یہ سڑک ہے کوئی نالہ نہیں!!! چلنے والے مزدوروں کو ڈبل محنت اس لئے کرنا پڑ رہی ہےکیونکہ  انتظامیہ کی جانب سے بارش سے پہلے یا بعد میں منڈی کی راہداریوں کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا ۔۔۔

یہاں کام کرنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ بدبو گندگی اور کیچڑ میں کام کرنے پر مجبور ہیں۔۔۔

 عبدالرزاق، شہری کہتے ہیں کہ کیچڑبھی ہے،مچھربھی ہے،بیماری بھی ہے،گند بھی ہے۔۔۔اس گندگی کاکوئی پوچھنےوالانہیں۔۔۔

کاشف شہری کہتے ہیں  کہ ٹرک ہوگاتووہ مارکیٹ کمیٹی والےاپناٹریکٹرلیکرآجائینگے۔۔۔خشک ہوگاتو وہ اٹھائیں گے۔۔۔الٹاسیدھااٹھاکرپھینک دینگے۔۔۔

ریاض شہری کہتے ہیں کہ یہ کھانےپینےکی چیزیں ہیں یہ لوگوں نےکھانی ہیں۔۔۔اوریہ مٹی میں گندمیں پڑی ہوئی ہیں۔۔۔انتظامیہ یہاں کوئی ہےہی نہیں۔۔۔کوئی کام کرنےوالی۔۔۔

نیو سبزی منڈی کے کسی بھی بلاک میں جائیں کیچڑ اور غلاظت موجود نظر آتی ہے۔۔۔

 منڈی کے مرکزی دروازےسے شروع ہونےوالا گند اختتام تک خریداروں کے ساتھ ہی رہتا ہے۔۔۔

سپرہائی وے قائم یہ منڈی ملک کے سب سے بڑے شہرکوسبزی اورپھل فراہم کرنےکامرکزہے۔۔۔