قومی کرکٹ ٹیم کا ڈربی میں پہلا انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ بابر اعظم الیون نے جیت لیا۔۔
بابراعظم الیون نےشاداب خان الیون کو جیت کے لیے 365 رنز کا ہدف دیا تھا، بابراعظم الیون نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 364 رنز بنائے،ہدف کے تعاقب میں شاداب خان الیون 200 رنز پر آؤٹ ڈھیر ہوگئی، عبداللہ شفیق 106 رنز بنا کر نمایاں رہے، اعظم خان 22 اور شاداب خان 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عثمان قادر نے 4 اور محمد حسنین نے 3 وکٹیں حاصل کیں، اس سے قبل بابر اعظم الیون کے کپتان بابراعظم اور امام الحق کے درمیان دوسری وکٹ کے لیے 159 رنز کی شراکت قائم ہوئی، کپتان بابراعظم 100 رنز بناکر ریٹائرڈ آؤٹ ہوئے، اوپنر امام الحق نے 85 اور سلمان علی آغا نے 59 رنز بنائے، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان اور محمد وسیم جونیئر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔۔