رہنما پیپلز پارٹی منظور وسان کی نئی پیش گوئیاں۔ پینڈورا پیپرز
کو حکومت کے لئے خطرے کی گھنٹی قرار دے دیا۔
کہتے ہیں ایسا نا ہو عمرا ن خان کا نواز
شریف والا حشر ہو۔ شرجیل میمن سے متعلق فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔
رہنما پیپلز پارٹی اور مشیر زراعت سندھ منظور وسان کا کہنا ہے کہ انہوں نے پانچ سال
پہلے پیشگوئی کی تھی کہ بیوروکریٹس، سول
اور سیاسی لوگوں کے احتساب کا سلسلہ چلے گا۔ پینڈورا پیپرز جیسے مزید پنڈورا باکس کھلیں گے۔ پینڈورا پیپرز لیکس ہونے کے بعد حکومت کی وضاحتیں
آنا ثابت کرتا ہے کہ کچھ تو دال میں کالا
ہے۔ منظور وسان کا کہنا ہے کہ پینڈورا پیپرز
میں ملوث وزرا کو عمران خان فارغ نہیں کریں گے۔ اگر ایسا ہوا تو بھی محض چار پانچ دن کے لیے ہوگا۔ عمران خان پینڈورا
پیپرز میں شامل اپنے وزرا کو کلین چٹ دے دیں گے۔ منظور وسان نے کہا کہ شرجیل
میمن کا نام پینڈورا پیپرز میں نام آنے پر کارروائی کا فیصلہ پارٹی
قیادت کرے گی۔.