کنیز فاطمہ میں غیر قانونی تعمیرات کو فوری طور پر روکنے کا حکم جاری کردیا۔

عدنان اطہر عدنان اطہر

کنیز فاطمہ  میں غیر قانونی تعمیرات کو فوری طور پر روکنے کا حکم جاری کردیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے  کراچی کے علاقے گلشن اقبال کنیز فاطمہ  میں غیر قانونی تعمیرات کو فوری طور پر روکنے کا حکم جاری کردیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں گلشن اقبال کنیز فاطمہ میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت  نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حکام  اور  دیگر کو نوٹسز  جاری کر کے چار ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔عدالت نے ایس بی سی اے کو حکم دیا،، کہ اگر  تعمیرات غیر قانونی  ہے،،، تو فوری کارروائی کی جائے۔ آئندہ سماعت پر متعلقہ حکام سے پیش رفت رپورٹ بھی طلب کرلی