ایم کیو ایم کے تحت کراچی میں ڈاکٹر عبدالقدیر کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی

عدنان اطہر عدنان اطہر

ایم کیو ایم کے تحت کراچی میں  ڈاکٹر عبدالقدیر کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی

ایم کیو ایم کے تحت کراچی میں  ڈاکٹر عبدالقدیر کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں محسن پاکستان کیلئے مزار قائد کے احاطے میں جگہ کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اداروں اور جگہوں کو متنازعہ لوگوں سے منسوب کرنے کا سلسلہ بند کرکے قومی ہیروز کے ناموں کو یادگار بنایا جائے۔

ایم کیو ایم کے تحت  کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر خالق دینا ہال کےسامنےایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔

نماز جنازہ  کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں یم کیو ایم کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ قائد اعظم نے  پاکستان بنایا،،، اور ڈاکٹر قدیر نے ناقابل تسخیر بنایا۔

خالد مقبول صدیقی، کنوینئر ایم کیوایم

قائداعظم نے پاکستان بنانے کا وعدہ کیا اور ڈاکٹر عبدالقدیر نے پاکستان بچانے کا وعدہ پورا کیا وہ محسن ہیں اور محسن رہینگے

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ملک تقسیم کرنے والوں کے نام پر کالج اور یونیورسٹیاں بنی ہیں۔ انہیں حکمرانی بھی دی گئی اور عزت بھی۔

 متنازعہ حکمرانوں کے نام سے ائیر پورٹوں کے نام، عمارتوں کے نام، یونیورسٹیوں اورتعلیمی اداروں کے نام پر رکھنے بند کیے جائیں اور جو محسنین پاکستان ہیں   یہ صرف انکا حق ہے کہ یادگاریں ان کے نام سے قائم ہوں

غائبانہ نماز جنازہ میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی،اراکین اسمبلی،تنظیمی عہدےداروں اور  تاجر رہنمائوں نے شرکت کی۔