آرٹ سٹی گیلری میں تسلسل کے نام سےسجی نمائش میں تصوف کے رنگ نمایاں نظر آئے۔سندھ کے معروف صوفی بزرگ سچل سر مست، شاہ عبدالطیف بھٹائی اور داتا گنج بخش سمیت بزرگان دین کے مزارت کو خوبصورت رنگوں کے ساتھ دلکش انداز میں کینوس پر پیش کیاگیا۔
نمائش میں
رکھے فن پاروں کے خالق ایس اے نوری کا
کہنا تھا نمائش کا مقصد صوفیاء کے پیغام
امن کو عام کرنا ہے۔
تسلسل جو ہم
نے ٹاپک رکھا ہے یہ جو صوفی ازم ہے نیکی کی دعوت ہے اس کی کوششیں چلتی آرہی ہیں
چلتی رہیں گی
نمائش کے شرکاء نے کہاکہ رنگوں کا استعمال نہایت فنکارانہ مہارت سے کیا گیا ہے۔ پینٹنگز دیکھ کر حقیقت کا گمان ہوتا ہے
یہ پینٹنگزاتنی
سوتھنگ ہے جب آپ دیکھتے ہیں تو لگتا ہے کہ ایسی چیز ہے کہ آپ اس کو دیکھیں
ان کا اسٹائل
مغل منی ایچر کو اپنے اندازمیں ڈھالاہے
تسلسل کے نام سے سجی آرٹ نماش میں فن مصوری سے تعلق رکھنے والوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
……………………….