پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان کا وزیراعلیٰ سندھ سے سیف سٹی منصوبے سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے

نزاہت خان نزاہت خان

پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے اپنے جاری بیان میں کہاہےکہ سپریم کورٹ نے 2016 میں سیف سٹی پروجیکٹ شروع کرنے کا حکم دیا تھا، دوہزار سترہ میں اس منصوبے کیلئے گلوبل کنسلٹنسی کو ہائر کیا گیا، دسمبر 2020 میں سندھ حکومت نے 29 ارب روپے منصوبےکیلئے این آر ٹی سی کے ساتھ ایم اویو سائن کیا تھا،ان کا کہناتھاکہ عدالتی حکم  پر منصوبہ 2018 میں مکمل ہوجانا چاہیئے تھا، کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے 280 مقامات پر 1306 کیمرے موجود ہیں اور ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کے 40 مقامات پر 193 کیمرے ہیں خرم شیر زمان نے کہاہےکہ وزیراعلیٰ بتائیں یہ کیمرے  کتنے فعال اور غیرفعال ہیں؟ شہر میں جرائم  اور لاقانونیت کی ذمہ دار سندھ کی ریاست ہے، ریاست شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ان کا کہناتھاکہ وزیراعلیٰ سندھ شہریوں کے تحفظ کیلئے حکومتی اقدامات سےآگاہ کریں، سندھ حکومت کو جرائم کی روک تھام کیلئے ٹھوس  فیصلے کرنے ہوں گے،