سندھ رینجرز کے تحت ہونے والے آل کراچی فٹسال ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اقراء یونیورسٹی نے جیت لیا ۔
ڈی جی رینجرز سندھ اور گورنر سندھ نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔
سندھ رینجرز
کے زیراہتمام آل کراچی فٹسال ٹورنامنٹ کا میلہ سجایا گیا۔جس میں کراچی کی 14 یونیورسٹیز کی ٹیموں نے شرکت کی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل اقراء یونیورسٹی اور ہمدرد یونیورسٹی کے مابین کھیلا گیا ۔ اقراء یونیورسٹی نے ایک کےمقابلے میں چار گول سےٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔ ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل افتخار حسن چوہدری اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نےکھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے
۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی رینجرزسندھ میجر جنرل افتخار حسن چوہدری نے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا رینجرز مستقبل میں بھی کراچی کے نوجوان کھلاڑیوں کیلیے مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد ممکن بنائے گی۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا رینجرز اور پاک آرمی کی قربانیوں کے باعث شہر میں امن ممکن ہوسکا ہے.
فائنل مقابلے میں شریک کھلاڑیوں نے رینجرز کی جانب سے ٹورنامنٹ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا اس طرح کے مقابلے مستقل بنیادوں پر ہونے چاہیے ۔