وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبائی کابینہ میں طے پایا ہے کہ جن گیار ہ پولیس افسران کا تبادلہ ہوا ہے انہیں وفاق کے سپرد نہیں کیا جائے گا

نزاہت خان نزاہت خان

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ   صوبائی کابینہ میں طے پایا ہے کہ جن گیار ہ پولیس افسران کا تبادلہ ہوا ہے انہیں وفاق کے سپرد نہیں کیا جائے گا

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ   صوبائی کابینہ میں طے پایا ہے کہ جن گیار ہ پولیس افسران کا تبادلہ ہوا ہے انہیں وفاق کے سپرد نہیں کیا جائے گا۔اسٹبلشمنٹ صوبے کے خلاف سازش کا حصہ   نابنے۔ گندم کی قیمت بائیس سو روپے من مقرر کردی ہے۔  میر پور خاص میں ہائیکورٹ سرکٹ بینچ    قائم کیا جائے گا ۔

افسران کی روٹیشن پالیسی پر سندھ اور وفاقی حکومت آمنے سامنے آگئے۔

سندھ کابینہ اجلاس کے بعد  وزیراعلی سندھ  نے بتایا کہ  فیصلہ کیا ہے کہ جن گیار ہ پولیس افسران کا تبادلہ ہوا ہے انہیں وفاق کے سپرد نہیں کیا جائے گا۔

پروپوزل ہے نا آپ کا وہ کابینہ ریجیکٹ کرتی ہے 4 افسر جو آپ بھیج رہے ہیں وہ قبول کرتے ہیں ۔ 44اور جلدی بھیجیں

وزیراعلی مراد علی شاہ نے کہا کہ  گندم کی 22 سو روپے من قیمت  مقرر کی ہے ۔کسانوں کے فائدے  اور گندم میں خود کفیل ہونے کے لئے یہ قدم  اٹھایا  ہے۔

 زراعت سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے گندم کی قیمت 22سوروپے فی من رکھی ہے کیونکہ ہمارے یہاں پیداوار میں 50فیصد شراکت داری کسان کی ہوتی ہے

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ    مردم شماری پر ان کی حکومت کو شدید تحفظات ہیں۔ یونیسیف سروے  کے مطابق سندھ میں فی گھر  7.2 اراکین   ہیں۔ اس  طرح صوبے  کی آبادی  6 کروڑ 20 لاکھ بنتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمہ آب پاشی کی زمین پر کچی آبادیاں قائم کی جائیں گی۔صوبائی  کابینہ نے میر پور خاص میں ہائیکورٹ سرکٹ بینچ کے قیام کا بھی  اعلان کیا ہے ۔