تحریک انصاف کے وفد کی کراچی میں جماعت اسلامی کے دفتر آمد

عرفان علی عرفان علی

تحریک انصاف کے وفد کی کراچی میں جماعت اسلامی کے دفتر آمد

تحریک انصاف کے وفد کی کراچی میں جماعت اسلامی کے دفتر آمد۔ اسٹیک ہولڈرز کانفرنس  میں شرکت کی دعوت دی۔

خرم شیر زمان کی سربراہی میں پی ٹی آئی  کا وفد جماعت اسلامی کے دفتر ادارہ نوالحق پہنچا۔  وفد نے  امیر جماعت اسلامی  کراچی حافظ نعیم الرحمن کو اسٹیک ہولڈرز کانفرنس کی دعوت دی۔خرم شیر زمان کاکہنا تھا کہ بلدیاتی ترمیمی بل  کے خلاف کراچی کی تمام سیاسی و سماجی تنظیموں کو یکجا ہونا ہے۔  تمام جمہوریت پسند جماعتوں نے بل مسترد کردیا ہے۔ اسٹیک ہولڈرز کانفرنس میں  پی ٹی آئی اپنا لائحہ عمل عوام کے سامنے رکھے گی۔