الیکشن کمیشن نے امیدواروں کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت بڑھا دیا
امیدواروں کےلیے کاغذات نامزدگی
جمع کرانے کی تاریخ میں 2دن توسیع
الیکشن کمیشن نظر ثانی شیڈول جاری
،کاغذات نامزدگی 24 دسمبر تک جمع کرائے
جاسکیں گے
جے یو آئی،ن لیگ، بلوچستان عوامی پارٹی
نےالیکشن کمیشن سے وقت بڑھانے کا
مطالبہ کیا تھا
آر اوز 25 سے 30 دسمبر تک کاغذات کی جانچ پڑتال کریں گے ،الیکشن کمیشن کے مطابق
الیکشن شیڈول کی باقی تمام سرگرمیاں گزشتہ شیڈول کے مطابق ہونگی ،
امیدواروں کے ناموں کی ابتدائی فہرست
24 دسمبر کو ہی جاری کر دی جائے گی،
ایک روز کمی کے
بعد 25 سے 30دسمبر تک کاغذات نامزدگی کی
جانچ پڑتال ہو گی
3جنوری تک
کاغذات کی منظوری اور مسترد ہونے پر اپیل دائر کی جا سکے گی ، 10جنوری تک اپیلیٹ ٹربیونل میں اپیلوں پر فیصلے سنائیں گے ،الیکشن کمیشن
11جنوری کو
امیدواروں کی نظر ثانی فہرست جاری کی جائے
گی ،
12جنوری کو
کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آخری روز
ہوگا،
13جنوری کو
امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ ہو جائیں
گے،