کراچی، بلدیہ ٹاؤن میں طالب علم نے موبائل چھیننےوالے ڈاکووں کا پیچھا
کیا، ایک کو موٹرسائیکل سے نیچے گرادیا۔ دوسرے نے گولی چلا کر جان لے لی ۔تین
دسمبر کو پیش آئے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں
ملزموں کو موٹرسائیکل پر فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔مقتول طالبعلم نے ڈاکؤوں کا تعاقب کیا اورموٹرسائیکل پر بیٹھے ایک ملزم کو پکڑ کر
زمین پر گرا دیا تھا۔پولیس کا دعوی ہے کہ ساتھی کو طالبعلم کی گرفت میں دیکھ کر
دوسرے ڈاکو نے فائرنگ کردی ،، اور دوگولیاں لگنے سے مہتاب کی جان چلی گئی ۔پولیس حکام کا کہنا ہے
کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزموں کو تلاش کیا جارہا ہے۔ بلدیہ ٹاون میں لوٹ
مار کے دوران نوجوان طالبعلم کی ہلاکت کا واقعہ تین دسمبر کی شب پیش آیا تھا۔