بالی وڈ اداکار عامر خان کی بیٹی نے سب کو سوچنے پر مجبور کردیا


بالی وڈ  اداکار عامر خان کی بیٹی نے سب کو سوچنے پر مجبور کردیا

بھارتی اداکار عامر خان اورفلم ڈائریکٹر کرن رائوکی طلاق کے بعد انکی بیٹی نےایک ایسی پوسٹ  کی ہےجنہوں نے عامر خان کے مداحوں کو سوچنے پر مجبور کیاہے۔


آئرا خان ، فلم اسٹار عامر خان کی پہلی اہلیہ رینا دتہ کی بیٹی ہیں۔

آئرا نے انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کی ہے کہ اگلا ریویو کل یعنی آگے کیا ہونے والا ہے ۔

اس پوسٹ نے سب کو حیران کردیاہے خاص طور پر اس پوسٹ پر وہ لوگ پریشان ہوئے ہیں جو عامر خان کی مداح ہیں ۔

عامر خان کے چاہنے والے اس بات پر غور کررہے ہیں واقعی آگے کیا ہونے والاہے، ایرا ایسا کچھ کیا بتانی والی ہیں۔


 

ایرا انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اب تک انسٹا گرام پر ان کو تین لاکھ سے زائد لوگ فالو کرتے ہیں۔


 

ماضی میں ایرا کے بارے میں فٹنس کوچ نورپور شیکھر کے رشتے کے چرچے رہےہیں۔