ایڈمینسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ کراچی میں تفریق اور تعصب نے
نقصان پہنچایا اور بہت سے کام سیاست کی وجہ سے خراب ہوئے، گرین لائن کی وجہ سے ضلع
وسطی کے انفرا سٹریچر کو نقصان پہنچا ،، پیپلز پارٹی ایک اچھا بلدیاتی قانون لارہی ہے
کراچی گرین میراتھن کی افتتاحی تقریب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایڈمینسٹر
کراچی نے کہا کہ لاہور آلودگی کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہےلیکن اگر کراچی میں
آلودگی ہوتی تو میڈیا میں ہیڈ لائن بن جاتی ،، کراچی کی جو حالات تھے ان کو تبدیل کردیا گیا،
کراچی میں اب پر امن شہر ہے
مرتضی ٰ وہاب ، ایڈمینسٹریٹر کراچی۔۔۔جس دن کراچی ٹاپ ٹین میں آتاہےتوسرخیاں
لگتی ہیں۔۔۔میں کہنایہ چاہوں گا کہ آپ بری بری باتیں اپنے شہرکےبارے میں کریں لیکن
اچھی باتوں کوبھی کریں جواچھا کام ہورہاہےجوشہرکی بہتری کاکام ہورہاہے۔۔۔کہ لڑکیاں
کسی چیز کولیڈکررہی ہیں۔۔۔یہ میں کہتاہوں کہ پاکستان میں آپ کوکہاں نظرآئینگی۔۔۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مرتضی وہاب نے کہا کہ عمران خان نے باغ ابن قاسم میں کراچی پیکیج کا
اعلان کیا تھا ،، اب اسد عمر بتائیں کہ وہ پیسے کہاں ہیں ۔۔ تحریک انصاف نفرت اور
تعصب کی سیاست کا حصہ نہ بنے
مرتضی ٰ وہاب ، ایڈمینسٹریٹر کراچی۔۔۔وہ ایک سوباسٹھ ارب روپےکیاوفاقی حکومت
نے کراچی میں لگائے۔۔۔عمران خان صاحب نےلگائےاسدعمرصاحب نےلگائے۔۔۔یہ بار بار تعصب
کوپھیلاتےہیں۔۔۔باربار تفریق کی سیاست کرتےہیں۔۔۔اسدعمرصاحب کوشوق ہےکراچی میں آئیں۔۔۔کراچی
میں بیٹھیں۔۔۔اسلام آباد میں بیٹھےہوئےہیں۔۔۔اسلام آبادسےمنتخب ہوتےہیں۔۔۔اسلام
آباد میں مراعت لیتےہیں۔۔۔اس کےبعد آکرکراچی کےلیےبات کرتےہیں۔۔۔
ایڈمینسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے انڈس ہائی وے کو
بنانے کے لئے سندھ حکومت سے پیسے لے تو لیئے لیکن اس کی تعمیر کاکام تاحال شروع نہیں
کیا ،،گرین لائن کا افتتاح
کرنے والے ایسی بس لائن کو جنگلا بس کہتے تھے