امیرجماعت اسلامی سراج الحق نےکہاہےکہ پیپلز پارٹی نے اندرون سندھ کو تباہ کردیا

نزاہت خان نزاہت خان

امیرجماعت اسلامی سراج الحق نےکہاہےکہ پیپلز پارٹی نے اندرون سندھ کو تباہ کردیا

امیرجماعت اسلامی سراج الحق نےکہاہےکہ پیپلز پارٹی نے اندرون سندھ کو تباہ کردیا۔۔۔انہوں نےالزام عائدکیاکہ پیپلزپارٹی نےکراچی کےساتھ کبھی انصاف نہیں کیا۔۔۔سراج الحق نےکہاکہ کراچی میں کارخانہ چلیں گے تو پاکستان ترقی کرے گا۔۔۔بدقسمتی سے یہاں مافیاؤں کا قبضہ ہے۔امیرجماعت اسلامی بولےبلدیاتی بل میں کوئی اختیار نہیں ہے اسے نہیں مانتے۔

جماعت اسلامی نےکراچی بچاومارچ کاآغازمزارقائدسےکیا۔امیرجماعت اسلامی سراج الحق نےکہاکہ پیپلز پارٹی نے کراچی کے ساتھ کبھی انصاف نہیں کیا۔

سراج الحق،امیرجماعت اسلامی۔کراچی کانوجوان روزگارچاہتاہے۔کراچی کابیمارعلاج چاہتاہے۔کراچی کامظلوم انصاف چاہتاہے۔کراچی کےلوگ اپنےحقوق کےلیےمیدان میں ہیں۔

سراج الحق نے خطاب میں کہاکہ اگر کراچی کو حق نہیں دیا توپورے پاکستان میں کراچی کا مقدمہ لڑیں گے۔پیپلزپارٹی  والے رس کو کراچی سے چوستے ہیں لیکن شہد دبئی میں دیتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا مارچ کے شرکا سے خطاب میں کہاکہ یہ صرف لوگوں کو بیوقوف بنا کر سندھی مہاجر میں تفریق پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ہم نے سندھ مہاجر سیاست کو یہاں دفن کردیا ہے۔حافظ نعیم الرحمان نےکہاکہ ایم کیو ایم پیپلز پارٹی کی ہمیشہ اتحادی رہی ہے۔ایم کیو ایم کے لوگوں کو بھی جواب دینا ہوگا کراچی کو بیچنے کا۔