کراچی سمیت
سندھ میں اومی کرون ویرینٹ سمیت کورونا کیسز
کی تعداد میں اضافہ ۔ دو جنور ی کو مہلک وائرس کے چارسو تین کیس سامنے آئے۔دسمبر
میں ایک سو پچھتر افرا د میں اومی کرون ویرینٹ
کی تصدیق ہوئی۔ وزیراعلی نے ٹیسٹ کی
تعدادبڑھانے اور ویکسی میں تیزی لانے کی
ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ
سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں کورونا وائرس سے متعلق صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس
ہوا۔ شرکا کو بتایا گیا کہ 3 دسمبر 2021
کو صوبے میں 261 کوویڈ کیسز رپورٹ ہوئے ،، جو 2 جنوری 2022 کو 403 کیسز تک بڑھ گئے۔ وزیراعلی سندھ کا کہنا تھاکہ اعداد و شمار وائرس کے پھیلاو میں اضافے کو
ظاہر کرتے ہیں۔ دسمبر 2021 میں اومی کرون ٹیسٹ کرنے کیلئے 351 ٹیسٹ کئے گئے۔ ان میں
سے 175 اومی کرون کے کیسز ظاہر ہوئے۔
وزیراعلی نے
بتایا کہ گزشتہ سات روز میں کراچی میں 4.91 فیصد،
حیدرآباد 1.41 فیصد اور صوبے کے باقی اضلاع میں 1.12 فیصد کیسز مثبت
آئے۔ہفتہ وار کوویڈ کیسز کے حوالے سے کراچی شرقی اور جنوبی میں 8 فیصد کیسز آئے ہیں۔اس
صورتحال میں شہریوں کو مزید احتیاط کر
نا ہوں گی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ
30 روز میں 51 کوویڈ مریض انتقال کر گئے۔ ان میں
سے 40 مریضوں کا اسپتال میں وینٹی لیٹرز پر انتقال ہوا۔ وزیراعلیٰ
سندھ نے کراچی اور حیدرآباد میں یومیہ سات
ہزار سے زیادہ ٹیسٹ کرنے اور ویکسی
نیشن بڑھانے کی ہدایت کردی۔