وفاقی وزیر برائے آئی ٹی امین الحق کہتے ہیں بلدیاتی بل کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائیگا معاملہ حل نہ ہوا تو بات سڑکوں پر کی جائیگی۔

نزاہت خان نزاہت خان

وفاقی وزیر برائے آئی ٹی امین الحق کہتے ہیں  بلدیاتی بل کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائیگا معاملہ حل نہ ہوا تو بات سڑکوں پر کی جائیگی۔

 

وفاقی وزیر برائے آئی ٹی امین الحق کہتے ہیں  بلدیاتی بل کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائیگا معاملہ حل نہ ہوا تو بات سڑکوں پر کی جائیگی۔وفاقی وزیر اسد عمر کاکہنا ہے سندھ میں سب کچھ ہے لیکن سیاسی کلچر نے نقصان پہنچایا۔

وفاقی وزیر برائے آئی ٹی امین الحق کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ بے رنگ و نسل خدمت کرنا چاہتے ہیں ہمارا مقصد دیہی سندھ کے نوجوان کو ڈیجیٹل دنیا سے منسلک کرنا ہے۔ کراچی حیدرآباد کو کھنڈرات میں تبدیل کیا جارہاہے۔ اُن کاکہنا تھا کہ پیپلزپارٹی وفاق میں پانچ بار اور سندھ میں سات بار حکمرانی کرچکی ہے۔ بتایا جائے کراچی کے ساتھ سوتیلا سلوک کیوں کیا جارہاہےوفاقی حکومت کی بدولت کراچی میں گرین لائن شروع ہوئی ہے۔ وفاقی حکومت سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کومسترد کرتے ہوئے کالاقانون قراردیتی ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر  نے کہا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ کچھ عرصے میں بہت ترقی کی ہے  ۔سندھ میں سب کچھ ہے لیکن سیاسی کلچر نے نقصان پہنچایا۔داخلے پرچی پر ہورہے ہیں اور اب پرچی کی جگہ پیسے نے لےلی۔

اُن کاکہنا تھا کہ  جمہوریت کا دارومدار ووٹنگ پر ہے اور اس کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ کرائیں لیکن اپوزیشن جماعتیں کہتی ہیں نہیں ۔ صحت تعلیم معیشت ہر شعبے میں یہ ٹیکنالوجی کافروغ چاہتے ہیں لیکن سیاست میں اس کے استعمال کوصیح نہیں سمجھتے