سوشل میڈیا
پر فراڈ کی منفرد واردات کرنے والے دو ملزم کوئٹہ سے گرفتار۔ فلاحی کام کے لئے ڈالر سے
بھرا ڈبہ دینےکا بہانہ بنایا۔ چارجز کے
عوض شہری سےتیرہ لاکھ روپے بٹو ر لئے۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ بلوچستان
محمد احمد زعیم کےمطابق سوشل میڈیا
کے ذریعے شہری سے خردبردمیں ملوث دو
ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان
نے نامعلوم فیس بک آئی ڈی کے ذریعے شکایت کنندہ کو پیغام بھیجا۔
پیغام بھیجنے والے شخص نے شکایت کنندہ سے رابطہ جاری رکھا ،،،اور دوستی کرنے کی کوشش کی۔ بعد میں اسے ایک فون نمبر بھی بھیجا ،، جس پر واٹس ایپ
پر رابطوں کا آغاز ہوا۔ خود کو
خاتون ظاہر کرنے والے ملزم نے شکایت
کنندہ سے کہا کہ وہ اسے فلاحی کاموں کے
لئے ڈالر سے بھرا ڈبہ دینا چاہتی ہے۔ شکایت کنندہ نے ملزم کے بتائے تین بینک اکاونٹس پر ڈبہ وصول کرنے کے لئے چارجزکی مد میں تیرہ لاکھ روپے ادا کئے۔