وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے عمران خان سب کو چور اور
خود کو فرشتہ کہتے ہیں ۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی حالیہ رپورٹ نے ان کے
دعوے کی قلعی کھول دی ۔ اپنی نالائقی چھپانے کے لیے سندھ حکومت پر الزام لگائے
جاتے ہیں۔
صوبائی وزیر سعید غنی کا
کہنا ہے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرپشن میں 140 نمبر پر
آگیا ۔ پھر بھی عمران خانہ سب کو چور اور
خود کو فرشتہ سمجھتے ہیں۔
پریس کانفرنس میں صوبائی وزیر
مکیش چائولہ کا کہنا تھاکہ گورنر ،،گندم
بحران پر صحیح اعداد و شمار اکٹھے کریں۔
وہ بجلی، گیس ،پٹرول اور مہنگائی پر کیوں
بات نہیں کرتے۔
صوبائی وزیر نے ایم کیو ایم پر لسانیت پھیلانے کا الزام لگادیا۔کہا یہ لوگ
عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانا چاہتے ہیں۔