بلوچستان سے تعلق رکھنے والی ماریہ شمعون نے
اسسٹنٹ کمشنر اور سیکشن افسروں کی آسامیوں کے لیے بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
ڈرائیور کی بیٹی کا یہ اعزاز تب سرخرو ہوا جب محنت
رنگ لائی اور میرٹ کی بنیاد پر وہ امتحان میں کامیاب ہوئیں۔
ماریہ شمعون نے چہرہ نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا
کہ ہم آٹھ بہن بھائی ہیں اور سب نے ہمیشہ تعلیم میں بہترین کارکردگی دیکھائی ہے
اور آج بہترین عہدوں پر فائز ہیں۔
والدین ہمارے کوئی لاڈ تو پورے نہ کرسکے لیکن
بہترین تعلیم کے معاملے انہوں نے کبھی کوئی کسر نہیں چھوڑی آج میری یہ کامیابی اس بات کا منہ بولتا ثبوت
ہے۔
والدین کو وژنری والدین کا درجہ دیتے ہوئے اور
اپنی دوست ثناء کاظمی کے کامیابیوں میں حصہ دار ہونے پر انکی آنکھیں نم ہوگئیں۔
غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والی ماریہ شمعون نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول سیٹلائٹ
ٹائون کوئٹہ سے حاصل کی ۔ ایف ایس سی پری میڈیکل سائنس میں گورنمنٹ گرلز کالج سیٹلائٹ ٹائون سے کیا
جبکہ بی ایس سی گورنمنٹ گرلز کالج کواری روڈ سے
حاصل کی جامعہ بلوچستان سے بائیو کمیسٹری میں ایم ایس سی کیااور گولڈ میڈکل
حاصل کیا