کراچی کی
اخترکالونی میں موٹرسائیکل سوارنامعلوم ملزمان نے فرنیچرکےگودام سےمتصل دفترمیں
فائرنگ کرکےایک شخص کوقتل کردیا۔واقعہ میں ملوث ملزموں کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی
منظرعام پرآگئی۔
کراچی کے
علاقے اخترکالونی سیکٹراےمیں واقع فرنیچرکےگودام سےمتصل دفترمیں
نامعلوم مسلح ملزمان نےداخل ہوکرفائرنگ کی اورفرارہوگئے۔فائرنگ سے 44سالہ زاہد نامی
شخص جاں بحق ہواجس کی لاش کوواقعہ کےفوری بعد جناح اسپتال منتقل کیاگیا۔
لواحقین
کاکہناہےمقتول کی کسی سے دشمنی نہیں تھی۔ فائرنگ کرنےوالےملزم کچھ لوٹ کرفرار نہیں
ہوئے۔ مقتول چاربچوں کاباپ تھا
پولیس
کےمطابق مقتول کوملزموں نےسرپرتین گولیاں ماریں۔ جائے وقوعہ سےتیس بورپستول کے خول
ملےہیں۔واقعہ میں ملوث موٹرساٰئیکل سوار
ملزموں کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی،، جس میں ملزم کو125موٹرسائیکل پرگلی سےگزرتےدیکھاجاسکتاہے۔ابتدائی
طورپرواقعہ دشمنی کامعلوم ہوتاہے۔پولیس مزیدتحقیقات کررہی ہے۔