۔ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کاکہنا تھا مالی سال 25میں مہنگائی کی شرح 5فیصد سےزیادہ رہنےکی توقع ہے ۔
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کی زیر صدارت مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔ میڈیا سے بات چیت میں گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے بتایا کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود 13 فیصد سے کم کر کے 12 فیصد کر دی ہے ۔مالی سال 25میں مہنگائی کی شرح 5فیصد سےزیادہ رہنےکی توقع ہے ۔ جی ڈی پیز گروتھ ڈھائی سےساڑھےتین فیصد رہنےکی توقع ہے ۔ ایگری کلچرکی گروتھ پہلےکوارٹرمیں کافی نیچےہے ۔ پچھلےسال میں 8فیصد سےزیادہ تھی ۔ لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں بہتری دیکھی جارہی ہے ۔ اکانومی بہتری کی طرف جارہی ہےتونمبربہترزہونےکی توقع ہے ۔ ہم نےپالیسی ریٹ میں 10فیصد تک کمی کردی ہے ۔ ہمارےبیلنس آف پیمنٹس کی وجہ سےزرمبادلہ کےذخائرپرپریشرنظرآیا ۔ لیکن امید ظاہرکی جارہی ہےجون میں 13ارب ڈالرزکےقریب رہینگے ۔ ان کا کہنا تھا امپورٹ کےنمبرزمیں اضافہ دیکھاجارہا ہے ۔ آئل امپورٹ کےساتھ یہ نمبربڑھا ہےجسکو اسٹیٹ بینک بہت قریب سےمانیٹرکررہا ہے ۔ امپورٹ ٹرانزکشن بتاتی ہیں کہ اسمیں توقع کی جارہی تھی ۔ اہم بات یہ ہےکہ لیول انفلوزکےساتھ چلیں ۔ ہمارے انفلوز بھی کافی بڑھے ہیں ۔ ترسیلات زراورایکسپورٹ کےنمبرزبھی بڑھ رہےہیں