کراچی کے علا قے صدر میں سنار سے تین کروڑ پچاس لاکھ روپے لوٹنے کی واردات میں ملوث چار ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

کراچی کے علا قے صدر  میں سنار سے تین کروڑ پچاس لاکھ روپے لوٹنے کی واردات میں ملوث چار ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔

کراچی کے علا قے صدر  میں سنار سے تین کروڑ پچاس لاکھ روپے لوٹنے کی واردات میں ملوث چار ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔۔۔ڈی آئی جی ساوتھ شرجیل کھرل کہتے ہیں کہ گرفتار ملزموں کو واردات کا ٹاسک دیا گیا ۔ ماسٹر مائنڈ کا بھی پتہ لگ چکا ہے ۔جلد گرفتار کرلیں گے۔

کراچی میں صدر داؤد پوتہ  روڈ پر  ہونے والی ڈکیتی کی بڑی واردات کی گتھی سلجھانے کا پولیس نے دعویٰ کردیا۔۔۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل نے بتایا  کہ2فروری کو ہونے وال بڑی واردات میں ملوث چار ملزموں کو گرفتار کرلیا ۔ان  سے  چالیس لاکھ روپے  بھی برآمد کرلئے۔

پولیس حکام کے مطابق   ابتداء میں مشکوک لگنے والی واردات پر پولیس کی دو تفتیشی ٹیموں نے کام کیا،تکنیکی بنیادوں پر تفتیش کرتے ہوئے ملزمان تک پہنچے۔۔۔گرفتار  ہونے والے چار ملزموں کو رقم لوٹنے کا ٹاسک دیا گیا تھا جبکہ ماسٹر مائنڈ کوئی اور تھا۔

پولیس  حکام کہتے ہیں کہ  واردات کی منصوبہ بندی کہاں ہوئی اور کتنے افراد بڑی واردات میں ملوث ہیں،جلد سامنے آجائے گ۔گرفتار ہونے والے ملزم ماضی میں بھی گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں، جن سےمزید تفتیش بھی کی جارہی ہے۔۔