وزیراعظم عمران خان کے خلاف متحدہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد۔ ایم کیوایم نے
متحدہ اپوزیشن کے سامنے مطالبات رکھ دئیے۔
متحدہ قومی موومنٹ نے شہری سندھ سے
متعلق اہم مطالبات کردئیے۔ایم کیوایم کی جانب سے موقف اپنا یا گیا کہ معاہدہ تحریری ہو، مطالبات پر متحدہ اپوزیشن ضامن بنے۔متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے مطالبہ
کیا گیا کہ معاہدے میں شہری سندھ کے لئے چالیس فیصد کوٹہ، بااختیار بلدیاتی نظام
اور صوبائی مالیاتی کمیشن کو یقینی بنانا شامل ہے۔ متحدہ کی جانب سے شرط بھی رکھی
گئی ہے کہ مولانا فضل الرحمن، چوہدری برادران اور شہباز شریف معاہدے کے ضامن بنیں۔