ہم نے اردو کے بہانے سے سلیقہ سیکھا

صبانور صبانور

ہم نے اردو کے بہانے سے سلیقہ سیکھا

ساکنان شہرقائدکے تحت ستائس ویں عالمی مشاعرے میں اہل ذوق نے لفظوں کا جادودیکھا، لفظوں کی خوشبوکوفضاوں میں محسوس کیا، رات گئے ایکسپوسینٹر کراچی دادوتحسین کی صداوں سے گونجتارہا۔

بات کرنے کا حسیں طور طریقہ سیکھا

ہم نے اردو کے بہانے سے سلیقہ سیکھا

تہذیب کےروشن چراغ، زبان سے محبت کااظہار، ساکنان شہرقائد کے تحت ستائس ویں عالمی مشاعرے کااہتمام، پنڈال کو برقی قمقموں سے سجایاگیا، سامعین کیلئے فرشی نشستوں کے ساتھ کرسیاں بھی رکھی گئیں، ایکسپوسینٹرکراچی میں اہل ذوق نے اہل خانہ کے ہمراہ شرکت کرکے محفل کورونق بخشی۔

ممتاز شاعر افتخارعارف کی زیرصدارت مشاعرے میں امجداسلام امجد، پیرزادہ قاسم، سحرانصاری انورشعور، انورمسعود، عباس تابش، وصی شاہ، رحمان فارس، کشورناہید اورشاہدہ حسن سمیت معروف شعراء نے لفظوں کا جادو دکھایا

مشاعرے میں وزیراطلاعات سندھ سعیدغنی، سینئرسیاسی رہنما فاروق ستار، ڈی جی رینجرزسندھ سمیت اہمیت شخصیات نے محفل کوچارچاندلگائے،عالمی مشاعرے کے مہمان خصوصی بیرسٹر اعتزاز احسن  نے برصغیر کی عظیم روایت کوزندہ رکھنے کیلئے اپنا حصہ ڈالنے پر منتظمین کی حوصلہ افزائی کی

محفل شعروسخن میں سخن شناسوں کی بڑی تعدادمیں شرکت اس بات کی نوید ہے کہ آئندہ بھی ادبی میدان کی سرزمین یوں ہی سیراب رہی گی۔