عدم اعتماد کے ذریعے ہٹائے جانے والے پاکستان کے پہلے وزیراعظم عمران خان

عمران عمران

عدم اعتماد کے ذریعے ہٹائے جانے والے پاکستان کے پہلے وزیراعظم عمران خان

 قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی جس کے بعد وہ ملک کے وزیراعظم نہیں رہے اور ساتھ ہی عدم اعتماد کے ذریعے ہٹائے جانے والے ملک کے پہلے وزیراعظم بن گئے۔

تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے سے انکار کرکے اسپیکر اسد قیصر مستعفی ہوئے اور ایوان ایاز صادق کے حوالے کرگئے جس کے بعد ان کی صدارت میں اجلاس کی کارروائی آگے بڑھائی گئی۔

وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوگئی۔ پیل آف دی چیئر ایاز صادق کے مطابق قرارداد کے حق میں 174 اراکین نے ووٹ دیے,

متحدہ اپوزیشن رہنما شہباز شریف نے کہاکہ آج ایک نئی صبح طلوع ہونے والی ہے، پاکستان کے کروڑوں عوام کی دعائیں قبول ہوئی ہیں، سابق صدر آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو سمیت سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں،

ان کا کہناتھاکہ آج ایک نئی صبح طلوع ہونے والی ہے

پاکستان کے کروڑوں عوام کی دعائیں قبول ہوئی ہیں، ش

آج دوبارہ پاکستان کے اندر آئین اور قانون کا بول بالا ہوا،

تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ بہنوں اور بیٹیوں نے بھی جیلیں کاٹی ہیں،

ماضی کی تلخیوں میں نہیں جانا چاہتے،

پاکستان کو عظیم بنانا چاہتے ہیں، شہباز شریف نے کہاکہ

اپوزیشن رہنماؤں کی قربانیاں رنگ لائی ہیں،

بے جا کسی کو جیلوں میں نہیں بھجوائیں گے لیکن قانون اپنا راستہ لے گا،

پاکستان کو قائداعظم کا پاکستان بنائیں گے، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پورے پاکستان اور ہاؤس کو مبارک دینا چاہوں گا،

میں 3 سال سے اس ہاؤس کا ممبر ہوں،

اس عرصہ میں جتنا سیکھا شاید زندگی بھر نہیں سیکھا،

نوجوانوں سے اتنا کہنا چاہوں گا کہ کچھ بھی ناممکن نہیں،

ظلم ظلم ہوتا ہے، بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے،

جمہوریت بہترین انتقام ہے، جمعیت علماء اسلام کے رہنما مولانا اسعد محمود کا کہناتھاکہ

قوم کو مبارک پیش کرتا ہوں،

ہم غیر آئینی حکمرانی کا خاتمہ کر کے آئینی حکمرانی کی طرف قدم بڑھا رہے ہیں،ایم کیوایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ  

منتخب نمائندوں اور مہمانوں سمیت پورے ملک کو مبارکباد دیتا ہوں،

یہ لمحہ انعام سے زیادہ امتحان ہے،

دعا ہے یہ تبدیلی صرف چہروں کی تبدیلی نہ ہو،

عدم اعتماد کی کامیابی سے جو اعتماد ملا ہے اس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے،

آئیں جاگیردارانہ جمہوریت کی بجائے حقیقی جمہوریت کی طرف بڑھیں،

آئیں ایسے پاکستان کی طرف بڑھیں جسے ہم سیکیورٹی اسٹیٹ سے ویلفیئر اسٹیٹ بنائیں،

ہم نے اپنا وعدہ پورا کیا ہے، آپ قوم سے اپنا وعدہ پورا کریں،  باپ پارٹی کے رہنما خالد مگسی نے کہاکہ

بارہ سے تیرہ گھنٹے ایوان کی کارروائی جاری رہی،

عوامی نیشنل پارٹی کےرہنما کا کہناتھاکہ

یہ امریکی سازش تھی اسی لئے پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ نامزد کر دیا گیا، ہم نے اپوزیشن سے نہیں لرنا،

ہمارا مقابلہ اس مہنگائی سے ہے جو یہ چھوڑ کر جا رہے ہیں،

ہمارا مقابلہ اس بے روزگاری سے ہے جو یہ چھوڑ کر جا رہے ہیں، بلوچستان جمہوری وطن پارٹی کے رہنما شاہ زین بگٹی کا کہناتھاکہ

مولانا فضل الرحمان سمیت سب کے شکرگزار ہیں،

پی ٹی آئی کی حکومت نے ملک کے آئین کو توڑا،

پی ٹی آئی نے آخری دم تک اس عمل سے بچنے کی کوشش کی،

واضح رہے کہ عمران خان 3سال8ماہ وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز رہے

عمران خان نے ملک کے 22 ویں وزیر اعظم کا حلف 18اگست 2018میں اٹھایا