وزیراعظم شہباز شریف نے کے سی آر منصوبہ سی پیک میں شامل کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

عمران عمران

وزیراعظم شہباز شریف  نے  کے سی آر منصوبہ سی پیک میں شامل کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

وزیراعظم شہباز شریف  نے  کے سی آر منصوبہ سی پیک میں شامل کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

کے فور  منصوبہ دو سال میں مکمل کرنے کی ہدایت۔ 

یلو لائن بسوں کی خریداری میں مالی مدد اور  نئے سال کی پی ایس ڈی پی  میں سندھ  کے ترقیاتی منصوبے  شامل کرنے کی بھی یقین دہانی۔

صوبوں کو  گیس میں ان کا  جائز حق ملنے کا وعدہ بھی کرلیا۔

 

چیف منسٹر ہاوس میں لگی بیٹھک میں  وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف   سے مطالبہ کیا کہ   کے سی آر سمیت سندھ کے منصوبے سی پیک میں شامل کیے جائیں۔

وزیراعظم  نے  منصوبے کو  سی پیک کے تحت بنانے کی یقین دہانی کرادی۔۔۔کے فور  پروجیکٹ  پر چیئرمین واپڈا   نے وزیراعظم    کو بریفنگ دی۔

وزیراعلیٰ  کی درخواست  پر وزیراعظم  نے کے فور  کے لئے فنڈز  مہیا کرنے  اور  دوہزار چوبیس تک  ہر صورت منصوبہ مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ سندھ نےوزیراعظم کو بی آر ٹی پروجیکٹس سے  متعلق  آگاہ کیا  کہ بی آر ٹی ریڈ لائن کا ٹینڈر جاری کیا جا چکا ہے اور جلد اس پر کام ہوگا۔ 

بی آر ٹی پروجیکٹ کے لئے  دوہزار  الیکٹرک بسز  خریدی جائیں گی،، جس پر ایک سو آٹھ  ارب روپے خرچ ہوں گے۔ وزیراعظم  سے منصوبے کا  پچاس فیصد   خرچ دینے کی درخواست بھی کی،، جس پر انہوں نے  بھرپور مدد کی یقین دہانی کرادی۔

مراد علی شاہ نے شہباز شریف کو بتایا کہ جامشورو۔سیہون   روڈ  کے لیے سات ارب   روپے  سندھ حکومت   نے دو ہزار سترہ   میں ادا  کردیئے تھے،، لیکن روڈ ابھی تک مکمل نہیں ہوا۔

وزیراعظم  نے این ایچ اے  کو جامشورو حیدرآبادروڈ  پر کام  تیز کرنے کی ہدایت دے دی۔وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا دوہزار اکیس بائیس میں پی ایس ڈی پی  کی مد میں سندھ کے ساتھ  ناانصافی کی گئی۔

نئے مالی سال کے لئے حکومت سندھ نے   پچیس نئی اسکیمیں  وفاقی حکومت کو بھیجی ہیں۔ وزیراعظم  نے   نئے سال کی پی ایس ڈی پی  میں سندھ   کے ترقیاتی  پراجیکٹس  شامل کرنے کی  یقین دہانی کرادی۔

مراد علی شاہ  نے وفاق کے انتظام میں لئے گئے  کراچی کے تین  بڑے اسپتالوں کو سندھ حکومت کے کنٹرول میں دینےکا مطالبہ  بھی کیا۔

اس پر شہباز شریف کا کہنا تھا اسپتالوں کے حوالے سے فیصلے کا جائزہ لے کر نیا معاہدہ کیا جائے گا۔گیس کی منصفانہ  فراہم کے حوالے سے  وزیراعظم  نے یقین دہانی کرائی کہ ہم گیس   منتقلی  کے حوالے سے پلان  بنا رہے ہیں۔

صوبوں کو  گیس میں ان کا  جائز حق ملے گا۔