عالمی یوم ماحول پر کراچی میں ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ کےتحت
سائیکل ریلیوں کا اہتمام کیا گیا۔
کراچی میں ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ کے زیر اہتمام ایک ریلی ایف ٹی سی اور دوسری سخی حسن چورنگی سے شروع ہوئی۔
پروفیشنل
اور شوقیہ سائیکل سواروں کی بڑی تعداد نے ریلیوں میں حصہ لیا۔
سیپا کے عملے و افسران کے علاوہ این جی اوز کے نمائندےاور ماحول دوست
شہری بھی شریک تھے۔
ڈائریکٹر سیپا وقار پھلپوٹو کا کہنا تھا کہ پروگرام کا مقصد عوام کو
کم سے کم کاربن کے اخراج کی ترغیب دینا
تھا۔
کاربن کے اخراج میں کمی سے موسمیاتی تبدیلی کا
مقابلہ ممکن ہے۔
دونوں ریلیاں مزار قائد آعظم پر اختتام پذیر ہوئیں۔