کراچی منگھوپیر میں بارہ ایکڑ اراضی کا تنازعہ۔ عدالت نے تمام دستاویز طلب کرلی۔

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

کراچی منگھوپیر میں بارہ ایکڑ اراضی کا تنازعہ۔ عدالت نے تمام دستاویز طلب کرلی۔

کراچی منگھوپیر میں بارہ ایکڑ اراضی کا تنازعہ۔ عدالت نے تمام دستاویز طلب کرلی۔ ریمارکس دیئے منگھو پیر میں سب سے زیادہ قبضے ہورہے ہیں۔

سندھ ہائی کورٹ میں دوران سماعت  جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیئے منگھو پیر میں سب سے زیادہ قبضے ہورہے ہیں۔   سوائے قبضوں کے وہاں  کچھ نہیں ہے۔وکیل نے بتایا کہ ان کے موکل  کو  انیس سو چھیانوے میں بارہ ایکڑ زمین  کھیتی باڑی کے لئےالاٹ ہوئی۔ عدالت نے پوچھا  کیا آپ کا موکل کھیتی باڑی کر رہا ہے۔وکیل نے کہا منگھوپیر میں پانی کا مسئلہ ہے۔اس پر عدالت نے کہا اگر کھیتی باڑی نہیں کر رہے ،،تو زمین سرکار کو واپس کی ۔عدالت نے کہا  پہلے آپ یہ بتائیں،کتنی مالیت پر زمین الاٹ ہوئی۔ جب تک تمام دستاویزات ساتھ نہیں لگائیں گے ،،کیس نہیں سنیں گے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر زمین الاٹ منٹ سے متعلق تمام دستاویزات پیش کرنے کا حکم دے دیا۔