مارچ کے دوران جو ہوا اس کی ہمیں توقع نہیں تھی،عمران خان

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

مارچ کے دوران جو ہوا اس کی ہمیں توقع نہیں تھی،عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ عدالت کے فیصلے کے بعد ہمیں لگا کہ رکاوٹیں ہٹائی جائیں گی اورخواتین ،وکلا اور کارکنوں کے ساتھ ظلم کیا گیا۔

عمران خان نے کہاکہ جمہوریت میں عوام کو پر امن احتجاج کا حق ہوتا ہے،

انہوں نے مارچ سے قبل رات کو کارکنوں کے خلاف کریک ڈاون کیا،

ہمیں اسلام آباد پہنچتے پہنچتے 20گھنٹے لگے اور

اسلام آباد میں جس طرح عوام نکلی میں حیران رہ گیا،

ان کا کہنا تھاکہ فیملیز باہر نکلے تھے ان پرتشدد اور شیلنگ کی گئی،

ڈونلڈ لو نے ہمارے سفیر سے کہا تھا کہ عمران خان روس کیوں گیا تھا

روس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بعد گیا تھا اور

روس سے ہم تیل اور دیگر اہم معاہدے کرنے گئے تھے،

بھارت روس سے 30فیصد کم قیمت پر تیل خریدا انکا کہناتھاکہ  

ہمارے ساتھ امریکہ کا اتنا غصہ کیوں ہے

آئی ایم ایف کو امریکہ کنٹرول کررہا ہےعمران خان نے کہاکہ

موجودہ وزیر اعظم کہتا ہے کہ بھکاری ہیں اس لئے غلامی قبول کرنی پڑے چھ دن  

بعد میں قوم کو پھر باہر نکالوں گا،