کراچی میں انٹر میڈیٹ بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے
امتحانات کا سلسلہ جاری ہے۔
میٹرک
امتحانات کی طرح انٹر میں بھی کے الیکٹرک پرچہ جات کے اوقات میں بجلی فراہم کرنے میں
ناکام ہوگئی۔
اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت کراچی میں سائنس گروپ کے ریاضی اور حیاتیات
کا امتحان لیا گیا۔
دوران پیپر امتحانی مراکز پر بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔
مختلف سینٹرز کا دورہ کرنے والے چیئرمین انٹر بورڈ ڈاکٹر سعید الدین
کا کہنا تھا کہ امتحانی مراکز میں بجلی سے منسلک شکایات دور کرنے کی کوشش
کررہے ہیں۔
او ایم
آر سسٹم کا تجربہ کامیاب رہا ہے۔
چیئرمین بورڈ نے امتحانی پرچے وقت سے قبل آؤٹ ہونے کی تردید کرتے
ہوئے خبر چلانے والوں کے خلاف کارروائی کا عندیہ بھی دے دیا۔
رواں سال امتحانات میں ایک
لاکھ اسی ہزار سے زائد طلبہ شریک ہیں۔
شہر
بھر میں دوسو پندرہ امتحانی مراکز بنائے
گئے ہیں۔