کورونا وائرس کی وباء کے دوران خودکشی کے رجحان میں اضافہ


کورونا وائرس کی وباء کے دوران خودکشی کے رجحان میں اضافہ

کراچی، نزاہت خان

کورونا وائرس کی وباء کے دوران خودکشی کے رجحان میں اضافہ ہوا۔   چالیس فیصد سے زائد افراد ڈپریشن کا شکار نظر آئے۔  سندھ مینٹل ہیلتھ اتھارٹی کی رپورٹ نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔ چیئرمین اتھارٹی کہتے ہیں کہ تیزی سے بڑھتی بیروزگاری پر حکومت اور عالمی ایجنسیوں کو فوری اقدامات کرنا ہونگے ۔

کورونا وائرس کی وباء کے دوران لوگ خودکشی کی جانب مائل ہوئے ۔ بیروزگاری میں اضافہ ہوا ،، لوگ اپنی جائیدادیں فروخت کرنے پر مجبور ہوگئے۔۔ سندھ مینٹل ہیلتھ اتھارٹی کی تحقیقی رپورٹ نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔ دو ماہ کے مختصر عرصے میں پندرہ سو افراد پر کی گئی تحقیق سے ثابت ہوا کہ بیالیس فیصد افراد ڈپریشن کے مرض میں مبتلا ہیں۔  25 فیصد افراد ایسے تھے جو خودکشی کا ارادہ رکھتے تھے۔۔ رپورٹ کے مطابق 62 فیصد افراد بے روزگار ہوئے جس میں 81 فیصد افراد کا تعلق دیہی علاقوں سے تھا۔۔

چیئرمین سندھ مینٹل ہیلتھ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ یہ ساؤتھ ایشاء میں اپنی نوعیت کی پہلی تحقیق ہے۔ اعدادو شمار اشارہ کررہے ہیں حکومت سمیت عالمی ایجنسیز کو لوگوں کی فلاح کے لیے کام کرنا۔

تحقیق کے لیے سندھ کے 12 اضلاع کا انتخاب کیا گیا تھا۔ ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز،  جامعہ کراچی ، ذوالفقار علی بھٹو لاء کالج کے طلبہ نے ریسرچ میں معاونت کی۔ ہینڈز اور ایدھی فاؤنڈیشن نے بھی تحقیقی عمل میں اپنا کردار ادا کیا۔