رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ کاکہنا ہے سندھ کے بلدیاتی انتخابات
میں شکست نظر آنے پر سازش کے تحت انتخابات ملتوی کرائے گئے۔این اے دوسو پینتالیس کراچی پر بھی ہماری کامیابی یقینی تھی۔
سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے پریس
کانفرنس میں کہا امپورٹڈ حکومت نے نوشتہ دیوار
پڑھ لیا۔
الزام
لگایا کہ پیپلزپاڑٹی،ایم کیو ایم اور جماعت اسلام مل کر بلدیاتی انتخابات
سے بھاگے ہیں۔
ہم بھی عدالت گئے تھے
کہ بلدیاتی قانون آئین کے آرٹیکل ایک سو چالیس کے تحت نہیں بنایا
گیا۔
اس
وقت الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی نہیں کئے۔حلیم عادل شیخ نے دعوی کیا کہ این اے
دوسو پینتالیس پر بھی ہماری جیت یقینی تھی
قوم نے پنجاب کے ضمنی الیکشن
میں بتا دیا کہ اب پورے ملک میں
صرف بلا چلے گا۔
سندھ کے غریب عوام کے پیسے کو ارکان پنجاب اسمبلی کے ضمیر خریدنے پر
لٹایا گیا
صوبائی حکومت نے کراچی کو
ڈبو دیا، کچرہ کنڈی بنا دیا۔
کراچی کو دنیا کا پانچواں گندا شہر بنا دیا گیا۔ یہ دعوی بھی کردیاکہ
سندھ میں ہماری حکومت آنے والی ہے۔