کراچی مواچھ گوٹھ فائرنگ

عرفان علی عرفان علی

کراچی مواچھ گوٹھ فائرنگ

کراچی میں بلدیہ مواچھ گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ کورنگی، رفاع عام سوسائٹی ملیر اور اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑے گیارہ میں فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئ۔
کراچی کے علاقے بلدیہ مواچھ گوٹھ قبرستان کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

کورنگی، رفاع عام سوسائٹی ملیر اور اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑے گیارہ میں فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے

ریسکیو ذرائع کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں  جھگڑے کے دوران مبینہ تشدد سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

نارتھ کراچی پاور ہاؤس چورنگی کے قریب نالے سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔ 

ماڑی پور روڈ میں عمارت کی  دوسری منزل  سے گر کر پانچ سالہ بچہ جبکہ لیاری کھڈا مارکیٹ میں عمارت کی سیڑھیوں سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا